اترپردیش میں اسمبلی انتخابات جوں جوں قریب آتے جارہے ہیں ، سیاسی درجہ
حرارت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بہار میں آر جے ڈی ، جے ڈی یو اور کانگریس
کے مہا گٹھ بندھن کے طرز پر اترپردیش میں بھی سماجوادی پارٹی ، کانگریس
اور آر ایل ڈی کے درمیان اتحاد تقریبا طے ہوچکا ہے اور الیکشن کے نزدیک
آتے ہی اس کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد طے پا چکا ہے ۔ اتحادی پارٹی
کانگریس اور آر ایل ڈی کو 100 سیٹیں دی جائیں گی ۔ کانگریس اور سماجوادی پارٹی دونوں کے ذرائع کے مطابق اسمبلی انتخابات میں
اکھلیش یادو ہی وزیر اعلی کے عہدہ کے امیدوار ہوں گے جبکہ نائب وزیر اعلی
کا عہدہ کانگریس کے کھاتے میں جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیٹوں کی تقسیم کے فارمولہ کے تحت آر ایل ڈی اور کانگریس
کو 100 سیٹیں دی جائیں گی ، جس میں سے کانگریس کو 78 سیٹیں ملیں گی اور 22
سیٹوں پر آر ایل ڈی اپنے امیدوار اتارے گی۔